عمران خان اورطاہرالقادری کاگٹھ جوڑملک میں افراتفری کی گھناؤنی سازش ہے شہباز شریف

عمران خان کی جانب سے ٹیکنو کریٹس حکومت کے مطالبے سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک August 13, 2014
عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کی پیش کش مسترد کر کے تاریخ کا سب سے بڑا یو ٹرن لیا ہے، شہباز شریف۔ فوٹو؛ فائل

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کا گٹھ جوڑ ملک میں افراتفری کی گھناؤنی سازش ہے۔

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے وسیع تر قومی مفاد میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کو کمیشن بنانے کی ہدایت کی لیکن عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کی پیش کش مسترد کر کے تاریخ کا سب سے بڑا یو ٹرن لیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے ٹیکنو کریٹس حکومت کے مطالبے سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے، عران خان اور طاہر القادری کا گٹھ جوڑ ملک توڑنے کی سازش ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے خاندان میں صرف نواز شریف، میں اور میرا بیٹا سیاست میں ہیں، عمران خان پہلے اپنی پارٹی سے خاندانی سیاست ختم کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے قوم سے اپنے خطاب میں انتخابات میں دھاندلی کے لئے سپریم کورٹ کو ایک کمیشن بنانے کی ہدایت کی تھی جسے عمران خان نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 14 اگست کو آزادی مارچ ہر صورت میں ہو گا اور وزیراعظم نواز شریف کے ہوتے ہوئے کوئی کمیشن قابل قبول نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں