پاکستان ایک نظر میں میاں صاحب کی محبت یا پھر بغاوت

یہ عین ممکن ہے کہ مسلم لیگ ن کو مشکل میں نہیں دیکھا جارہا ہو کیونکہ آپ کی سیاسی زندگی بطور مسلم لیگی کارکن جو گزری ہے


محمد سعید گھمن August 13, 2014
یہ کون نہیں جانتا کہ آپ باغی ہیں مگر اِس بار لانگ مارچ سے علیحیدگی بھی بغاوت ہے یا پھر میاں صاحب سے محبت کا نتیجہ کیونکہ آپ کی ساری سیاسی زندگی بطور مسلم لیگی کارکن گزری ہے۔ فوٹو: فائل

حضرت مجھے آپ کا جیالا سمجھیں یا جمہوریت کا ہامی، مگر جب بھی آپ کا میڈیا پر نا م مبارک آتا ہے تو عجیب سی خوشی محسوس ہونے لگتی ہے اور اب اس وقت جب میڈیا پر آپ کے ہی چرچے ہیں اور ہر طرف آپ کی ہی خبر چل رہی ہے کہ آپ اسلام آباد سے ملتان واپس آگئے ہیں اور آپ نے کہا کہ آپ شام کو بتا ئیں گے آپ لانگ مارچ میں شرکت کرینگے کہ نہیں۔ پتہ نہیں خوش ہوں یا غمگین۔ لیکن جب آپ نے فرمایا کہ آپ کسی غیر جمہوری عمل کی حمایت نہیں کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ فرمایا کہ کیونکہ میں نے جمہوریت کے لئے ۷ سال قید کاٹی ہے اور اگر مارشل لاء آیا تو میری لاش پر ہی آئے گا۔ تو یہ سن کر میرا دل باغ باغ ہو گیا ہے ۔

مگر حضرت اچانک لانگ مارچ کو ادھورا چھوڑ واپس جانے کیا آخر کیا وجہ بنی ۔ کیا طاہر القادری صاحب کا اتحاد آپ کو پسند نہیں آیا کیونکہ ہو سکتا ہے آپ طاہرالقادری صاحب کے اس بیان سے ڈر گئے ہوں جن میں انہوں نے کہا تھا کہ جو بھی انقلاب کے بغیر واپس آیا اس کو شہید کر دیا جائے ۔ شاید آپ اس طرح کی شہادت سے گھبرا گئے ہوں۔ مگر آپ گھبرانے والے تو نہیں ۔ لیکن ویسے بھی آپ کو تو ابھی جینا ہے اس ملک کی خاطر اور اس جمہوری عمل کے لئے ۔

اگر آپ کی سیاسی بصیرت کو دیکھیں تو عین ممکن ہے آپ نے اِس لانگ مارچ کے خطرناک اثرات کو بھانپ لیا ہو اور آپ کو غیر جمہوری قوتیں نظر آرہی ہوں جو اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں اور ملک کی جمہوری ٹرین کو پھر پٹری سے اتار سکتی ہیں۔اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ یہ لانگ مارچ اپنے اصلی مقاصد سے ہٹ گیا ہو جس وجہ سے آپ نے اپنے آپ کو اس سے علٰیحدہ رکھنے میں ہی مصلحت سمجھی ہو۔

یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ آپ کی ساری سیاسی زندگی بطور مسلم لیگی کارکن گزری ہے اور آج مشکل کا شکار مسلم لیگ ن کو دیکھ کر آپ کا مسلم لیگی خون جوش مارنے لگا ہو ۔ کیا پتہ آپ کو وہ پرانی سیاسی وفاداریاں یاد آنے لگیں ہوں یا پرانی یادیں ستانیں لگیں ہوں ۔ وہ جیل کے دن اور قربانیاں یاد آنے لگی ہوں جو آپ نے مسلم لیگ ن کے لئے دی تھیں۔اور اسی وجہ سے آپ کسی ایسی قوت کا حصہ نہ بننا چا رہے ہوں جو موجودہ حکومت کے لئے خطرہ ہو۔

اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ آپ نے مشرف کے دور میں بے حد مشکالات برداشت کیں اور وہ سارے لوگ جو مشرف کے اتحادی تھے آج اس لانگ مارچ کا حصہ ہیں اور شاید یہی وجہ ہو کہ آپ اس وجہ سے اس سے الگ ہونے کا سوچ رہے ہوں ۔ ویسے بھی آپ عمر کے جس حصہ میں ہیں آپ کو ہر کام سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے تا کہ آپ کی پچھلی دی ہوئی قربانیوں پر پانی نہ پھر جائے۔

بس آخر میں یہی دعا ہے آپ جو بھی قدم اٹھائیں اس ملک و قوم کے لئے بہتر ہو اور اس ملک کی جمہوریت کے لئے مفید ہوااور ان قوتوں کے خلاف ہو جو اس ملک اور اسکے جمہوری عمل کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں