سیاسی گرما گرمی کے باعث ڈالر نے بھی سینچری مکمل کرلی

انٹرا بینک میں ڈالر کی قیمت 70 پیسے اضافے کے بعد 100 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔


ویب ڈیسک August 13, 2014
ماہرین کی جانب سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سیاسی منظر نامے میں ہونے والی تبدیلیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔ فوٹو؛فائل

SIALKOT/LAHORE: ملک میں جاری سیاسی گرما گرمی کی وجہ سے جہاں اسٹاک مارکیٹوں کا براحال ہے وہیں ڈالر نے بھی اپنے رنگ دکھاتے ہوئے ایک بار پھرسینچری مکمل کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 70 پیسے اضافے کے بعد 100 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔ ماہرین کی جانب سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ ملکی حالات اور سیاسی منظر نامے میں ہونے والی تبدیلیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل ماہرین کی جانب سے توقع کی جارہی تھی کہ ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگی تاہم پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات نے ان توقعات کو چکنا چور کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں