وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ پر تحریک انصاف کا وائٹ پیپر مسترد کردیا

گزشتہ ایک سال کے دوران حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت معیشت نے نمایاں ترقی کی ہے، اسحاق ڈار


ویب ڈیسک August 13, 2014
تحریک انصاف کے اس تاثر کو مسترد کرتے ہیں کہ یہ بجٹ صرف امراء کے لئے ہے، اسحاق ڈار فوٹو : فائل

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے وائٹ پیپر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت معیشت نے نمایاں ترقی کی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مالیاتی بجٹ 15-2014 کے بارے میں پاکستان تحریک انصاف کے وائٹ پیپر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت معیشت نے نمایاں ترقی کی ہے، اس سال کے بجٹ میں صنعتی اور کاروباری سرگرمیوں کے علاوہ زرعی شعبے کے فروغ کے لئے اقدامات بھی شامل ہیں جب کہ کاشت کاروں میں قرضوں کی تقسیم اور انہیں زرعی مصنوعات میں اعانت دینے کے لئے بجٹ میں 5 سو ارب روپے مختص کئے گئے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ لائیو اسٹاک اور فصلوں کی انشورنس اسکیمیں زرعی شعبے کی ترقی کے لئے بڑے اقدامات ہیں لہذا اس تاثر کو مسترد کرتے ہیں کہ یہ بجٹ صرف امرا کے لئے ہے، بجٹ عوام دوست اور خاص طور پر نوجوانوں کے پروگراموں کو مدنظر رکھ کر بنایاگیا ہے جس سے روزگار کے مواقع پید اکرنے میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |