ایس پی سکیورٹی کو عمران خان کی سکیورٹی کی ذمہ داری سونپ دی گئی پنجاب پولیس

ملاقات میں عمران خان کو ان کے اوپر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق خدشات سے بھی آگاہ کیا، سربراہ لاہور پولیس


ویب ڈیسک August 13, 2014
عمران خان کی جان کو خطرات لاحق ہیں،سی سی پی او لاہور، فوٹو:فائل

پنجاب پولیس نے آزادی مارچ کے دوران عمران خان کی سکیورٹی کی ذمہ داری ایس پی سکیورٹی کے سپرد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی آپریشنز نے ملاقات کی جس میں آزادی مارچ اور بالخصوص عمران خان کی سکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ لاہور پولیس کے سربراہ نے عمران خان کو ان کے اوپر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق خدشات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرات لاحق ہیں اس لیے وہ آزادی مارچ کے لئے اپنے روٹ سے پولیس کو آگاہ کریں۔

سی سی پی او لاہور نے عمران خان کی سکیورٹی کی ذمہ داری ایس پی سکیورٹی کے سپرد کرتے ہوئے انہیں فول پروف سکیورٹی دینے کی ہدایت کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |