پنجاب حکومت کی گلوبٹ کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

17جون کو طاہرالقادری کی رہائش سےرکاوٹوں کو ہٹانےکیلئےکئےگئےآپریشن کے دوران گلو بٹ نےمتعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایاتھا


ویب ڈیسک August 13, 2014
گلو بٹ کے خلاف واضح ثبوت موجود ہیں اس لئے ضمانت مسترد کی جائے، پنجاب حکومت کا موقف فوٹو: فائل

PESHAWAR:

پنجاب حکومت نے گلو بٹ کی ضمانت منسوخ کرنے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ کی ضمانت منسوخ کرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گلو بٹ کے خلاف نہ صرف واضح ثبوت موجود ہیں بلکہ اس نے نجی املاک کو نقصان پہنچا کر قانون کو بھی ہاتھ میں لیا۔ حکومت نے عدالت سے استدعا کی کہ قانون کی خلاف ورزی اور ثبوت کی موجودگی پر گلو بٹ کی ضمانت منسوخ کی جائے۔


واضح رہے کہ 17 جون کو عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ سے رکاوٹوں کو ہٹانے کے لئے کئے گئے آپریشن کے دوران گلو بٹ نے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا تھا جبکہ گزشتہ روز لاہوہائی کورٹ میں سماعت کے دوران گلو بٹ کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موکل کے خلاف دائر مقدمات میں ایسی کوئی بھی دفعہ شامل نہیں جس کی ضمانت نہ ہوسکے، ان کا موکل اپنے خلاف تمام مقدمات کا سامنا کرے گا اور عدالت کی طلبی پر پیش بھی ہوگا اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے موکل کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے گلو بٹ کو ایک ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |