رمشا کیسٹرائل سے متعلق درخواست مسترد یکم اکتوبر کو طلب

بچوں کے لئے بنائی گئی عدالت میں کیس کی آئندہ سماعت ہوگی۔


ویب ڈیسک September 24, 2012
بچوں کے لئے بنائی گئی عدالت میں کیس کی آئندہ سماعت ہوگی۔ فوٹو ایکسپریس

سیشن کورٹ نے رمشا کیس کی ٹرائل سے متعلق درخواست مسترد کر دی اوراسے یکم اکتوبرکو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کے جج جواد عباس نے رمشا مسیح کیس کی سماعت کی، عدالت نے پولیس کو یکم اکتوبرتک الگ چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف کمشنر کی طرف سے رمشا کیس میں جیل ٹرا ئل کی درخواست مستر د کر دی، بچوں کے لئے بنائی گئی عدالت میں کیس کی آئندہ سماعت ہوگی۔


رمشاء کے وکیل نے سیشن عدالت کے اختیارات کو ہا ئی کو رٹ میں چیلنج کر نے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت رمشا کو طلب نہیں کر سکتی۔

اس موقع پراستغاثہ کے وکیل نے رمشا کی کم عمری کو ڈرا مہ قرار دیا دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس کا جلد اختتام ہونے والا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |