بچوں کے لئے بنائی گئی عدالت میں کیس کی آئندہ سماعت ہوگی۔ فوٹو ایکسپریس
سیشن کورٹ نے رمشا کیس کی ٹرائل سے متعلق درخواست مسترد کر دی اوراسے یکم اکتوبرکو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کے جج جواد عباس نے رمشا مسیح کیس کی سماعت کی، عدالت نے پولیس کو یکم اکتوبرتک الگ چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف کمشنر کی طرف سے رمشا کیس میں جیل ٹرا ئل کی درخواست مستر د کر دی، بچوں کے لئے بنائی گئی عدالت میں کیس کی آئندہ سماعت ہوگی۔
رمشاء کے وکیل نے سیشن عدالت کے اختیارات کو ہا ئی کو رٹ میں چیلنج کر نے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت رمشا کو طلب نہیں کر سکتی۔
اس موقع پراستغاثہ کے وکیل نے رمشا کی کم عمری کو ڈرا مہ قرار دیا دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس کا جلد اختتام ہونے والا ہے۔