بگٹی قتل کیس سماعت 2 اکتوبرتک ملتوی

عدالت نے اگلی سماعت پر تمام تفتیشی افسران کو طلب کرلیا


ویب ڈیسک September 24, 2012
عدالت نے اگلی سماعت پر تمام تفتیشی افسران کو طلب کرلیا۔ فوٹو بنارس خان

انسداد دہشت گردی کوئٹہ ون کی عدالت نے نواب بگٹی قتل کیس کی سماعت 2 اکتوبرتک ملتوی گردی.

جج محمد اسماعیل نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نواب بگٹی قتل کیس کی سماعت کی ، سماعت کے دوران کرائم برانچ نے چالان پیش کیا ، جس کے بعد عدالت نے اگلی سماعت پر تمام تفتیشی افسران کو طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

نواب بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف ،سابق وزیراعظم شوکت عزیز ،سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف ،سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی اور دیگر ملزمان کے نام درج ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں