دپیکا کنگنا اور سونم خوش لباس اداکارائیں ہیں ادیتی راؤ حیدری

خود کلاسیک اور جدید فیشن کا ملاپ پسند کرتی ہوں، شاپنگ کے لیے دہلی بہترین شہر ہے، اداکارہ

خود کلاسیک اور جدید فیشن کا ملاپ پسند کرتی ہوں، شاپنگ کے لیے دہلی بہترین شہر ہے، اداکارہ فوٹو : فائل

QUETTA:
بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے اداکارہ دپیکا پڈوکون، کنگنا رناوت اور اداکارہ سونم کپور کو خوش لباس اداکارہ کا خطاب دیدیا۔


بالی ووڈ اداکارہ ادیتیہ راؤ حیدری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون، کنگنا رناوت اور اداکارہ سونم کپور ان کے نزدیک خوش لباس اداکارائیں ہیں، یہ اداکارائیں ان کے لیے باعث فخر ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ بذات خود وہ کلاسیک اور جدید دور کے فیشن کا ملاپ پسند کرتی ہیں، بھارت میں شاپنگ کے لیے ان کا پسندیدہ شہر دہلی ہے جہاں سے وہ کپڑے، جوتیاں، بیگز اور جیولری کی شاپنگ کرتی ہیں بیرون ممالک میں انھیں لندن اور دبئی سے شاپنگ کرنا اچھا لگتا ہے۔

علاوہ ازیں اداکارہ نے فلمسازوں سنجے لیلا بھنسالی، شوجیت سرکار اور انوراگ کشیپ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
Load Next Story