فرانسیسی کمپنی نے چھوٹے کھلونا ڈرون متعارف کرا دیے

جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ ڈرون کسی کیمرہ مین کی طرح تصاویر کھینچنے اور زمین پر رولنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں


Net News August 14, 2014
جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ ڈرون کسی کیمرہ مین کی طرح تصاویر کھینچنے اور زمین پر رولنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فوٹو : فائل

ڈرون کے نام سے اب سب ہی واقف ہیں جن کا استعمال ترقی یافتہ ممالک کی افواج اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں لیکن ایک فرینچ کمپنی نے گھریلو ڈرون بھی تیار کیے ہیں جو گھر میں کسی پالتو جانور یا کھلونے کی طرح گھومتے پھرتے ہیں۔

دو پہیوں اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ ڈرون اپنے اندر نصب کیمروں اور سینسرز کی مدد سے اڑنے اور چھلانگ لگانے کے ساتھ کسی کیمرہ مین کی طرح تصاویر کھینچنے اور زمین پر رولنگ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں جنھیں ریموٹ سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں