بھٹ شاہ قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق 2 زخمی

خیبر سے موٹرسائیکل پر ہالا جانے والے 2 نوجوانوں کو بس نے کچل دیا، جائے حادثہ پر جمع افراد کو وین نے ٹکر ماردی


Nama Nigar August 14, 2014
خیبر سے موٹرسائیکل پر ہالا جانے والے 2 نوجوانوں کو بس نے کچل دیا، جائے حادثہ پر جمع افراد کو وین نے ٹکر ماردی۔ فوٹو: فائل

نیشنل ہائی وے پر بس ، وین اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں 17 سالہ فتح محمد خیبر اور 18 سالہ جاوید شامل ہیں، دونوں نوجوان خیبر سے ہالا موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ اوورٹیک کرتے ہوئے مسافر کوچ نے انھیں کچل دیا، کافی دیر تک دونوں نوجوانوں کی لاشیں سڑک پر پڑی رہیں۔

حادثے کے باعث سڑک ایک گھنٹے تک بلاک رہی ، موٹروے پولیس اور بھٹ شاہ پولیس لاشوں کو پولیس موبائل میں ڈال کر بھٹ شاہ اسپتال پہنچایا، اسی دوران جائے حادثے پر جمع افراد کو وین نے ٹکر ماردی جس سے ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا جو بعدازاں حیدرآباد اسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ دیگر 2 زخمیوں کو بھٹ شاہ اسپتال میں داخل کیا گیا، پولیس نے بس کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔