رحمان ملک کے خلاف چیرمین سینیٹ کارروائی کریں الیکشن کمیشن

عوامی نمائندگی ایکٹ کی شق 78 کےتحت رحمن ملک کیخلاف جھوٹ بولنےاورجعل سازی کےالزام پرکارروائی کی جاسکتی ہے

عوامی نمائندگی ایکٹ کی شق 78 کےتحت رحمن ملک کیخلاف جھوٹ بولنےاورجعل سازی کےالزام پرکارروائی کی جاسکتی ہے۔ فوٹو فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ رحمان ملک کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں چیرمین سینیٹ کارروائی کریں۔


چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے اجلاس میں دہری شہریت رکھنےوالےارکان اسمبلی وسینیٹ کےحوالے سےسپریم کورٹ کے فیصلے کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعد سیکریٹری الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہری شہریت کیس میں رحمان ملک سے متعلق کارروائی چیئرمین سینیٹ کریں گے جس کے بعد وہ الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے ایک ریفرنس بھیجیں گے جس کے بعد ان کی اہلیت کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ اگر30 روز کے اندرچیرمین سینیٹ نے رحمان ملک سے متعلق ریفرنس نہ بھیجا تو الیکشن کمیشن خود کارروائی کرے گا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا کہ رحمان ملک ابھی تک سینیٹرہیں باقی 11 ارکان پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی کو نااہل قراردے دیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story