وفاقی وزیرچوہدری احمد مختار کے بھائی چوہدری احمد سعید مسلم لیگنمیں شامل

چوہدری احمد مختار اور چوہدری شجاعت حسین گجرات کے پرانے سیاسی حریف ہيں


ویب ڈیسک September 24, 2012
چوہدری احمد مختار اور چوہدری شجاعت حسین گجرات کے پرانے سیاسی حریف ہيں. فوٹو :فائل

PESHAWAR: وفاقی وزیرپانی وبجلی چوہدری احمد مختار کے بھائی چوہدری احمد سعید مسلم لیگ(ن)میں شامل ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن)کےصدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار کے بھائی چوہدری احمد سعید نے ملاقات کی اورمسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

چوہدی احمد سعید کی مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا نوازشریف اورشہبازشریف نے خیرمقدم کیا اورکہا ان کی شمولیت سے ن لیگ گجرات میں مزید مضبوط ہوگی۔

چوہدری احمد مختار کے بڑے بھائی احمد سعید پپی آئی اے کے سربراہ کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں اور گجرات کی اہم سیاسی شخصیت ہیں،چوہدری احمد سعید کی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت پیپلزپارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں