نادیہ خان کا بھارتی گانے پر بیٹے کے ساتھ رقص، صارفین بھڑک اٹھے

حال ہی میں نادیہ خان کو ایک مہندی کی تقریب میں اپنے بیٹے اذان کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا گیا


ویب ڈیسک December 27, 2025

نادیہ خان پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ ہیں جو کئی دہائیوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے بندھن، پل دو پل، دیس پردیس، وحشی، ایسی ہے تنہائی، ڈولی ڈارلنگ اور کیسی عورت ہوں میں جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہیں اصل شہرت ’نادیہ خان شو‘ سے ملی۔

حالیہ برسوں میں ان کے پروگرامز رائز اینڈ شائن اور کیا ڈرامہ ہے خاصی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔

وہ اپنی کھری بات، بے باک رائے اور حب الوطنی کے اظہار کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں، تاہم پچھلے کچھ عرصے میں ان کے سخت تبصروں پر اکثر تنقید بھی کی جاتی رہی ہے۔

حال ہی میں نادیہ خان اپنے بیٹے کے ساتھ دوست کی بیٹی کی مہندی کی تقریب میں شریک ہوئیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

نادیہ خان نے نیلے رنگ کا مخملی فرشی شلوار سوٹ زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ ان کے بیٹے نے سیاہ شلوار قمیض کے ساتھ بیج رنگ کی شال اوڑھی ہوئی تھی۔

تقریب میں نادیہ خانہ کو اپنے بیٹے اذان کے ساتھ ڈانس کرتے بھی دیکھا گیا۔ دونوں نے بھارتی گانے ’سینیوریٹا‘ پر رقص کیا، جس کی ویڈیو نادیہ خان نے خود انسٹاگرام پر شیئر کی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا۔

کئی صارفین نے بھارتی گانے پر ڈانس کرنے پر نادیہ خان کی حب الوطنی پر سوال اٹھائے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

مقبول خبریں