کوشش ہوگی کہ آپریشن ضرب عضب جلد مکمل ہو چیف آف آرمی اسٹاف

یوم آزادی کی تقریب بہت شاندار تھی اور ایسی تقریبات سے قومی یک جہتی کے اظہار کا موقع ملتا ہے، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک August 14, 2014
یوم آزادی کی تقریب بہت شاندار تھی اور ایسی تقریبات سے قومی یک جہتی کے اظہار کا موقع ملتا ہے، جنرل راحیل شریف فوٹو: فائل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کی کوشش ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ''ضرب عضب'' جلد از جلد مکمل ہوجائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں یوم آزادی کی تقریب پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریب بہت شاندار تھی اور ایسی تقریبات سے قومی یک جہتی کے اظہار کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور کوشش ہے کی آپریشن جلد از جلد مکمل ہوجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں