مزار قائد پرگارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب سیکیورٹی پاک بحریہ کے حوالے

مسلح افواج کے دستوں نے مزار قائد پر گاڑد آٖف آنر بھی پیش کیا۔


ویب ڈیسک August 14, 2014
پاک فضائیہ کے دستوں نے مزار قائد کی سیکیورٹی کے فرائص پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستوں کے حوالے کی۔ فوٹو: اے ایف پی

مزار قائد پر گارڈز کی پروقار تقریب ہوئی جس میں قائد کی آخری آرام گاہ کی سیکیورٹی پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستوں کے حوالے کر دی گئی۔

مزار قائد پر گارڈ کی پر وقار تبدیلی کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک کے ساتھ کیا گیا جس کے بعد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو سلامی پیش کی گئی۔ اس موقع پر مسلح افواج کے دستوں نے مزار قائد پر گاڑد آٖف آنر بھی پیش کیا۔ مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی نیول اکیڈمی کموڈور نوید اشرف تھے، پاک فضائیہ کے دستوں نے مزار قائد کی سیکیورٹی کے فرائض پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستوں کے حوالے کی۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوابی کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ احتجاج سب کا جمہوری حق مگر اسے انتشار میں نہ بدلا جائے، مسائل کا حل جمہوری انداز میں نکالا جائے، اسی میں ہم سب کی اور ملک کی کامیابی ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ یا احتجاج کے سلسلے میں جمہویت کو نقصان پہنچا تو یہ ملک کی بدقسمتی ہوگی، معاملات کو افہام و تفہم سے حل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں