پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

دفعہ 144 کے تحت اسلحہ لے کر چلنے، کیل لگے ڈنڈوں اور تشدد والی چیزوں پر بھی پابندی ہوگی۔


ویب ڈیسک August 14, 2014
متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینے والے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ فوٹو: فائل

محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت اسلحہ لے کر چلنے اور 4 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خدشے کے صوبے بھر میں 13 اگست کی رات سے 18 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت اسلحہ لے کر چلنے، کیل لگے ڈنڈوں اور تشدد والی چیزوں پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق 4 یا 4 سے زائد لوگوں کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی تاہم متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینے والے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں