سری لنکا نے کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کیخلاف 8 وکٹوں پر261 رنز بنا لئے

کوشال سلوا 41، اپل تھارنگا 92، میتھیوز 39، سنگاکارا 22 اور جے وردھنے 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے


ویب ڈیسک August 14, 2014
پاکستان کی جانب سے جنید خان 4، وہاب ریاض 3 اور سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ فوٹو؛ اے ایف پی

سری لنکا نے 2 ٹیسٹ میچز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے خلاف 8 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنا لئے۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے سنہالی اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو لنکن اوپنر نے پہلی وکٹ پر79 نرز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، کوشال سلوا 41 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے، سری لنکا کو دوسرا نقصان 141 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب کمار سنگا کارا 22 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اپنا الوداعی ٹیسٹ کھیلنے والے مہیلا جے وردنے 4 رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

سری لنکا کی جانب سے اوپننگ بلے باز اپل تھارنگا پاکستانی بولرز کے سامنے مزاحمت کرتے ہوئے تاہم وہ بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہوتے ہوئے 177 کے مجموعی اسکور پر92 رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بن گئے،کپتان انجیلو میتھیوز اور تھرامانے نے ایک مرتبہ پھر بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن وہ بھی بالترتیب 39 اور 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، وکٹ کیپر بلے باز نیروشین ڈکویلا 24 اور پریرا بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، پہلے روز کھیل کے اختتام تک دھمیکا پراساد 4 اور رنگانا ہیرات صفر رنز پر کریز پر موجود تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے جنید خان 4، وہاب ریاض 3 اور سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں