عمران خان اور طاہرالقادری نے ریڈ زون میں داخل نہ ہونےکی یقین دہانی کرائی ہے گورنر پنجاب

حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی کو نہیں روکا جائے گا، چوہدری سرور


ویب ڈیسک August 14, 2014
دونوں جماعتوں کے مارچ ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے،گورنر پنجاب فوٹو: فائل

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم سب کو ملک کا مفاد مقدم رکھنا چاہیئے، زیرو پوائنٹ پررکنے کی یقین دہانی پر پنجاب حکومت نے عمران خان اور طاہرالقادری کو محفوظ راستہ دیا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی کو نہیں روکا جائے گا، صوبائی حکومت کی جانب سے کسی کے مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ اس لئے حکومت پنجاب نے طاہرالقادری کو بھی محفوظ راستہ دیا ہے۔اس سلسلے میں سعد رفیق نے کاوشیں کیں اور چوہدری نثار نے تدبر کا مظاہرہ کیا جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے طاہرالقادری سے کوئی وعدہ نہیں کیا لیکن دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نےاس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ زیرو پوائنٹ سے آگے نہیں جائیں گے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم سب کو ملک کا مفاد سب کو مقدم رکھنا چاہیئے، تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے مارچ شروع ہوگئے ہیں اور اب معاملہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہونا ہے تاہم ملک کے آئین کے خلاف کوئی بات نہیں ہوگی نہ ہی اسے تسلیم کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |