ارسلان افتخارکیسملک ریاض کی نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے شعیب سڈل کمیشن پر اعتراض کیا تھا


ویب ڈیسک September 24, 2012

سپریم کورٹ نے شعیب سڈل کمیشن کےخلاف ملک ریاض کی جانب سے نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئےمنظورکرلی

جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پرمشتل دورکنی بینچ نے ملک ریاض کی شعیب سڈل کمیشن کے خلاف نظرثانی کی درخواست سماعت کے لئے منظوررکرلی اس سے قبل شعیب سڈل کمیشن کے خلاف ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے نظرثانی کی درخواست دی تھی جسے رجسٹرار آفس نے اعتراضات کے ساتھ واپس کردیا تھا۔

واضح رہے کہ ارسلان افتخار کیس میں عدالت نے تحقیقات نیب سے واپس لے کر شیعب سڈل کمیشن کے حوالے کی تھی جس پرملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے اعتراض کیا تھا اورکہا تھا کہ شعیب سڈل کے ارسلان افتخار سے گھریلو تعلقات ہیں جس کی بنیاد پروہ اس کیس کی غیرجانبدارانہ تحقیقات نہیں کرسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |