طاہرالقادری مارچ پرامن رکھیں اور کسی بھی قیمت ریڈ زون میں داخل نہ ہوں الطاف حسین

طاہرالقادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان لوگوں کی لاج رکھیں جنہوں نے اس معاملے کو حل کرنےمیں کردار ادا کیا، الطاف حسین


ویب ڈیسک August 14, 2014
طاہر القادری اپنا اجتماع اسلام آباد زیرو پوائنٹ پر منعقد کرلیں، الطاف حسین، فوٹو: فائل

QUETTA: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور دیگر قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا مارچ پرامن رکھیں اور اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ سے ہرگز ہرگز آگے نہ جائیں اور کسی بھی قیمت پر ریڈ زون میں داخل نہ ہوں۔

لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ دو روز کے دوران ان سمیت گورنر پنجاب ، گورنر سندھ اور وفاقی کابینہ کے بعض اراکین نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں رکاوٹوں کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی اور ان کاوشوں کے نتیجے میں وفاقی اور پنجاب حکومت نے علامہ طاہرالقادری کو پرامن لانگ مارچ نکالنے کی اجازت دے دی ہے، وفاقی حکومت نے یقیناً اس معاملے میں وسعت قلبی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب یہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے رفقا کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان تمام لوگوں کی لاج رکھیں جنہوں نے اس معاملے کو مفاہمت سے حل کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کیاہے ۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کی تحریک کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں وہمدردوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنا لانگ مارچ پرامن رکھیں ، اپنا اجتماع اسلام آباد زیروپوائنٹ پر منعقد کرلیں اور کسی بھی قیمت پر ریڈزون میں داخل نہ ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں