چوہدری نثارعلی کی مارچ کے شرکا کو زیرو پوائنٹ تک محدود کرنے کی ہدایت

مارچ کے شرکا کو اسلام آباد کے دیگر علاقوں تک جانے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے، وفاقی وزیر داخلہ کی آئی جی کو ہدایت


ویب ڈیسک August 14, 2014
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ زیرو پوائنٹ کا دورہ کیا، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے شرکا کو زیرو پوائنٹ تک محدود کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ آبپارہ اور زیرو پوائنٹ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے آزادی و انقلاب مارچ کے حوالے سے پولیس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے وزیرداخلہ کو شہر کی سکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات سے بھی آگاہ کیا۔

چوہدری نثارعلی نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ مارچ کے شرکا کو زیرو پوائنٹ تک محدود کیا جائے اور انہیں اسلام آباد کے دیگر علاقوں تک جانے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے۔ وزیر داخلہ نے حکم دیا کہ زیرو پوائنٹ سے اسلام آباد جانے والے راستوں کو بند کیا جائے جس کےبعد کشمیر ہائی وے کو اسپورٹس کمپلیکس کے قریب کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ سیونتھ ایونیو آبپارہ سے زیرو پوائنٹ جانے والے راستے بھی بلاک کردیئے گئے ہیں اور علاقے میں پولیس،ایف سی کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

دوسری جانب زیرو پوائنٹ پر مارچ کے شرکا کی سکیورٹی کے لئے خصوصی مانیٹرنگ وین بھی کھڑی کی گئی ہے جس کے ذریعے زیرو پوائنٹ اور اطراف کے علاقوں کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |