ISLAMABAD:
حالیہ تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے دفاتر جہاں روشن دان کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے وہاں ملازمین زیادہ تندہی سے کام کرتے ہوئے جبکہ بند دفاتر میں ملازمین جلد سست روی کا شکار ہوجاتے ہیں ۔
امریکا کے فنبرگ اسکول آف میڈیسن کے ڈاکٹر چیونگ کی جانب سے کی گئی تحقیق میں ان کا کہنا تھا کہ سورج کی روشنی انسان کو ذہنی سکون مہیا کرتی ہے جبکہ دفاتر میں گھنٹوں کام کرنے والے ملازمین کے لئے سورج کی روشنی انتہائی اہم ہے،دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کے لئے سورج کی روشنی ناصرف جسمانی صحت کے لئے ضروری ہے بلکہ یہ دماغ کو سکون پہنچانے کے لئے بھی بہت اہم ہے۔ تحقیق کے مطابق وہ ملازمین جو بند آفس میں گھنٹوں کام کرتے ہیں ان کے مقابلے میں ایسے دفاتر جہاں سورج کی روشنی کے لئے کھڑکیوں کا خیال رکھا جاتا ہے وہاں ملازمین پرسکون اندازمیں زیادہ کام کرتے ہیں جبکہ صحت کے اعتبار سے بھی ایسے ملازمین تندرست ہوتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق ایسے دفاتر جہاں روشن دان ہوتے ہیں وہاں ملازمین اپنے کام کے اعتبار سے زیادہ ہشاش بشاش انداز میں کام کرتے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں بند دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین سست روی کا شکار رہتے ہیں اور دلجمعی سے کام نہیں کر پاتے۔