آسٹریلوی بھیڑوں کی تلفی کا عمل 27 ستمبر تک روکنےکا حکم

بھیڑوں میں ایتھرکس نامی کسی بیماری کی علامات نہیں پائی جاتی


ویب ڈیسک September 24, 2012
بھیڑوں میں ایتھرکس نامی کسی بیماری کی علامات نہیں پائی جاتی۔ فوٹو پی پی آئی

سندھ ہائی کورٹ نے آسٹریلوی بھیڑوں کی تلفی کا عمل 27 ستمبر تک روکنےکا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس مقبول باقراورجسٹس نعمت علی پر مشتمل ڈویژنل بنچ کے روبرو میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر رفیق خانانی نے رپورٹ پیش کی، رپورٹ میں پروفیسر رفیق نے مؤقف اختیار کیا کہ میڈیکل بورڈ نے بھیڑوں کا معائنہ کرکے 19 مختلف سیمپل حاصل کئے ہیں، بھیڑوں میں ایتھرکس نامی کسی بیماری کی علامات نہیں پائی گئیں، جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت تک بھیڑوں کو تلفی کا عمل روک دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں