کوئٹہ کی 2 ایئربیسوں پر دہشتگردوں کا راکٹ حملہ اور فائرنگ جوابی کارروائی میں 8 حملہ آور ہلاک
شدت پسندوں کی جانب سے خیزی کے علاقے میں واقع سمنگلی اور خالد ایئربیس پر راکٹ حملے کئے گئے
سمنگلی اور خالد ایئربیسوں پر دہشت گردوں کی جانب سے متعدد راکٹ فائر کئے گئے جبکہ راکٹ حملوں کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 8 اہلکار زخمی جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شر پسندوں کی جانب سے خیزی کے علاقے میں واقع سمنگلی اور خالد ایئربیسوں پر نامعلوم سمت سے متعدد راکٹ فائر کئے گئے جن میں سے 2 خالی میدان میں جاگرے، راکٹ حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد شدت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 8 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، شدت پسندوں کے حملے کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی اور 8 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرکے کسی دہشت گرد کو بیس میں داخل نہیں ہونے دیا، دہشت گردوں کی جانب سے کچھ راکٹ فائر کئے گئے جن میں سے 2 بیس میں گرے تاہم ان سے کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا۔