خط لکھنے کے معاملے پرحکومت نے یوٹرن نہیں لیا قمرزمان کائرہ

حکومت نے 18 ستمبر کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت میں سوئس حکام کو خط لکھنے کا اصولی فیصلہ کیا تھا۔

حکومت نے 18 ستمبر کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت میں سوئس حکام کو خط لکھنے کا اصولی فیصلہ کیا تھا۔ فوٹو فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ سوئس حکام کو خط لکھنے کے معاملے پر حکومت نے یوٹرن نہیں لیا۔

قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ سوئس کیس پر حکومت نے پوزیشن تبدیل نہیں کی ، صدرآصف زرداری کو آئین کے مطابق استثنیٰ حاصل ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سوئس کیس پر تحفظات ختم ہوگئے تو خط کیوں نہ لکھا جائے اور اس معاملے پر حکومت نے کوئی یوٹرن نہیں لیا، خط کے مسودے میں عدالت کے حکم پر ترمیم ہوسکتی ہے۔


واضح رہے کہ این آراوعملدرآمد کیس میں 18 ستمبرکی سماعت کے دوران وزیراعظم نے عدالت کو بتایا تھا کہ حکومت نے سوئس حکام کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے اوروزیرقانون کو اس سلسلے میں ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ وہ خط کا مسودہ تیارکریں۔

 

Recommended Stories

Load Next Story