پی سی بی کھلاڑیوں کی خامیاں نفسیاتی علاج سے دور کرانے کے لیے کوشاں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی خامیاں بھی نفسیاتی علاج سے دور کرانے کی کوششیں شروع کردیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی خامیاں بھی نفسیاتی علاج سے دور کرانے کی کوششیں شروع کردیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی خامیاں بھی نفسیاتی علاج سے دور کرانے کی کوششیں شروع کردیں، اس سلسلے میں مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی کونسلنگ کرائی گئی تاکہ ان میں ٹیسٹ بیٹسمین کی صلاحیتیں بیدار ہوسکیں۔


عمرے پر روانگی سے قبل عمراکمل کے نفسیاتی معالج کے ساتھ پانچ سیشنز ہوئے، انھوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی تاہم اس کے بعد کوئی تھری فیگر اننگز نہیں سجا پائے،وہ اکثر جلد بازی اور لاپرواہی سے شاٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوادیتے ہیں،

اسی وجہ سے انھیں ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ بھی کیا جاچکا، پی سی بی نے ڈسپلنری خلاف ورزی میں ملوث رہنے والے اوپنر احمد شہزاد کی بھی کونسلنگ کرائی جبکہ کرپشن کیس میں جیل کی ہوا کھانے والا عامر اور دبئی میں ٹیم کو چھوڑ کر لندن بھاگ جانے والا ذوالقرنین حیدر بھی اس عمل سے گذرے ہیں۔
Load Next Story