اسلام آباد کی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو آبپارہ چوک میں جلسے کی اجازت دیدی

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد تحریک انصاف کے جلسے کا اسٹیج آبپارہ چوک پر لگے گا


ویب ڈیسک August 15, 2014
لانگ مارچ کے شرکا کو آبپارہ سے زیرو پوائنٹ تک جمع ہونے کی اجازت ہوگی، اسلام آباد انتظامیہ۔ فوٹو: آن لائن

دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو آبپارہ چوک میں جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

ایکسپیریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کی وجہ سے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ پر کافی دباؤ تھا اور ضلعی انتظامیہ کے چیف کمشنر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے عمران خان اور طاہر القادری کو خط لکھا گیا تھا جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ اجازت ملنے کے بعد ہی اسلام آباد میں جلسہ کرسکیں گے جس پر گزشتہ شام تحریک انصاف کے عہدیداران نے بذریعہ فون انتظامیہ سے این او سی کے لئے رجوع کیا جس پر انتظامیہ نے آبپارہ چوک پر جلسے کی اجازت دے دی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد تحریک انصاف کے جلسے کا اسٹیج آبپارہ چوک پر لگے گا، شرکا کو آبپارہ سے زیرو پوائنٹ تک جمع ہونے کی اجازت ہوگی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے پارکنگ کے لئے زیرو پوائنٹ سے فیض آباد کی گرین بیلٹ والی جگہ کی اجازت دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں