عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

مالکی نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے حوالے سے صدارتی فیصلے کے خلاف دائر درخواست بھی واپس لے لیں گے، ترجمان وزیراعظم ہاؤس


ویب ڈیسک August 15, 2014
ملکی اتحاد قائم رکھنے کے لئے اپنے عہدے سے استعفی دیا، سبکدوش وزیراعظم کا بیان فوٹو؛فائل

عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی اور سیاسی دباؤ پر عہدے سے استعفی دے دیا۔


عراق کےسرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوری المالکی کے مستعفیٰ ہونے کے بعد صدر کی جانب سے نامزد کئے جانے والے حیدر العابدی نئے وزیراعظم بن گئے، دوسری جانب استعفے کے حوالے سے نوری المالکی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملکی اتحاد قائم رکھنے کے لئے اپنے عہدے سے استعفی دیا۔


ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ سبکدوش وزیراعظم کی جانب سے نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے حوالے سے صدارتی فیصلے کے خلاف دائر درخواست بھی واپس لے لی جائے گی۔


واضح رہے کہ نوری المالکی کی متنازع پالیسیوں کے نتیجے میں ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات عروج پر پہنچ گئے تھے جس کے باعث نہ صرف انہیں ملک بلکہ عالمی سطح پر بھی شدید تنقید کا سامنا تھا جبکہ عراقی صدر نے چند روز قبل نوری المالکی کی موجودگی میں ہی حیدرالعابدی کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں