دشمن جتنی بھی سازشیں کرلیں پاکستان ختم نہیں ہوسکتا رؤف اختر فاروقی

بلدیہ شرقی، غربی، ملیر جنوبی، کورنگی اور وسطی کے مرکزی دفاتر میں پرچم کشائی، ملکی سلامتی کیلیے دعائیں


Staff Reporter August 15, 2014
یوم آزادی کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر رؤف اختر فاروقی سوک سینٹر میں پرچم کشائی کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستا ن ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے کیونکہ یہ قدرت کا تحفہ ہے جو ملک اسلام کے نام پر بنا ہو اسے کبھی بھی ختم نہیں کیا جاسکتا چاہے دشمن جتنی بھی سازشیں کرلے۔

ہم سب کو اس ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا اور جب ملک کی ترقی کی بات آتی ہے تو کراچی کی ترقی کی بات کی جاتی ہے کیونکہ کراچی پاکستان کا چہرہ ہے اور یہ وہ شہر ہے جو 70 فی صد ریونیو ملک کو دیتا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کی صبح سو ک سینٹر میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہریوں کی جانب سے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ان کے ہمراہ میٹرو پولیٹن کمشنر سجاد حسین عباسی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

بعد ازاں سوک سینٹر میں پرچم کشائی کی تقریب کے فوری بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی عباسی شہید اسپتال پہنچے اور مریضوں کو یوم آزادی کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ ان میں مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کیے، اس موقع پربلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے بینڈ پر خوبصورت ملی دھنیں پیش کیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایجوکیشن لوکل باڈیزونگ کے اسکولوں کے بچوں نے مشترکہ طور پر بنایا گیا 125 فٹ لمبا اور 70 فٹ چوڑا قومی پرچم بھی لہرایا، علاوہ ازیں جشن آزادی کے موقع پر بلدیاتی اداروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، بلدیہ شرقی، غربی، ملیر جنوبی، کورنگی اور وسطی میں مرکزی دفاتر میں پرچم کشائی کی گئی اور ملک کی بہتر وسلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

حوالے سے بلدیہ ملیر میں تقریبات کا ا نعقاد کیا گیا، بن قاسم ،گڈاپ،ملیر زونز آفس میں بھی پرچم کشائی کی گئی، مرکزی تقریب ڈی ایم سی ملیرکے مرکزی آفس میں ہوئی جس میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ملیر ظہیر عابد میمن اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ساجد احمد ، اشفاق منگی نے پرچم کشائی کی ،تقریب میں ڈپٹی کمشنر ملیر جان محمد قاضی میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ضلع غربی میں جشن آزادی کی تقاریب کا آغاز ڈپٹی کمشنر ضلع غربی سید محمد علی شاہ نے ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی طارق مغل و میونسپل کمشنر نذیر احمد خلیفو اور اسسٹنٹ کمشنرزکے ہمراہ سبز ہلالی پرچم لہرا کر کیا۔

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی عمران اسلم نے میونسپل کمشنر مسرور میمن، سپریٹنڈنگ پریم چند، اسلم پرویز، مبین صدیقی، طلعت محمود، رفیق شیخ، ارشاد احمد،محمد احمد نقوی، خالد نفیس، عباس شاہ اور دیگرافسران کے ہمراہ نے بلدیہ کورنگی میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان نے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی منظور عباسی کے ہمراہ جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی، پرچم کشائی کے بعد ملک کی سلامتی وترقی اور قومی یکجہتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |