منشیات اسمگل کرنے کا الزام ملزم کوعمر قید اور10 لاکھ روپے جرمانہ

منشیات اسمگل کرنے کا الزام ،ملزم کوعمر قید اور10 لاکھ روپے جرمانہ


ایکسپریس July 12, 2012
منشیات اسمگل کرنے کا الزام ،ملزم کوعمر قید اور10 لاکھ روپے جرمانہ

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ثنا اﷲ غوری نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کے الزام میں ملوث ملزم سید عنایت اﷲ کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے،

ملزم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 5برس قید بھگتنا ہوگی، استغاثہ کے مطابق 23جولائی 2010 کو کسٹم حکام نے مخبرخاص کی اطلاع پر اسپین جانے والے کنٹینر پر چھاپہ مارا تھا،

کنٹینر میں 26میڑک ٹن کراکری اسٹون کے علاوہ مصنوعی صابن موجود تھا جس میں 90کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی،کسٹم حکام نے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرلیا تھا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں