’گلوبٹ‘ اور ’اینگری عمران‘ کے بعد ’کنٹینر رن‘ اینڈرائڈ گیم بھی متعارف

ٹوئٹراور فیس بک کے ساتھ اب اینڈرائڈ ایپلی کیشنز بھی سیاسی ہتھیار بن چکی ہیں


ویب ڈیسک August 15, 2014
دیگرجماعتوں کے مقابلے میں تحریک انصاف اس ہتھیار کو موثر طور پر استعمال کررہی ہے۔

ملک میں جاری سیاسی کشمکش نے تخلیق کاروں کیلیے ایک نیا راستہ کھول دیا ہے۔ آزادی اور انقلابی مارچ روکنے کیلیے کنٹینرز کے ذریعے راستوں کی بندش عبورکرنے کیلیے اینڈرائڈ پر خصوصی گیم (ایپلی کیشن) متعارف کرادی گئی ہے۔

اس گیم کو ''کنٹینر رن'' کانام دیا گیا ہے جو Eccentrica Technologies نے ریلیز کیا ہے۔ ایپلی کیشن(گیم) میں عمران خان سے مشابہ کردار کو اسلام آباد کی جانب رواں دواں دکھایا گیا ہے جو راستے میں لگے کنٹینرز کو پھلانگ کر عبور کرتا ہوا پیدل ہی منزل کی جانب گامزن دکھایا گیاہے۔ پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹراور فیس بک کے ساتھ اب اینڈرائڈ ایپلی کیشنز بھی سیاسی ہتھیار بن چکی ہیں تاہم ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں صرف تحریک انصاف ہی اس ہتھیار کو موثر طریقے سے استعمال کررہی ہے۔

اس سے قبل بھی 2012میں اینگری برڈ کی طرز پر بھی ایک لوکل ایپلی کیشن اینگری عمران متعارف کرائی گئی جبکہ حال ہی میں لاہورماڈل ٹائون میں گاڑیوں کا حشر نشرکرنے والے متنازع کردار''گلوبٹ'' کی طرح اینڈرائڈ گیم متعارف کرایاگیاجس میں گلوبٹ کی طرح گاڑیوں کوتہس نہس کرکے اپنے دل کی بھڑاس نکالی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |