کراچی:
شہر قائد کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کے روز کی ایک اور ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے، جس نے حادثے کی ہولناکی کو مزید واضح کر دیا ہے۔
موبائل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گل پلازہ کے اندر شدید دھواں پھیلا ہوا ہے جبکہ ایک خاتون دھویں میں پھنس کر خوفزدہ حالت میں مدد کے لیے پکارتی رہیں۔
ویڈیو میں خاتون کی آواز سنائی دیتی ہے کہ “بھائی کہاں سے نکلنا ہے؟ کہاں جانا ہے؟
فوٹیج کے مطابق ایک شخص خاتون کو محفوظ راستہ دکھانے کی کوشش کرتا رہا اور کہتا ہے آپ ادھر نہیں جائیں، تاہم دھوئیں کی شدت کے باعث صورتحال انتہائی تشویشناک دکھائی دیتی ہے۔
منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں گل پلازہ کے اندر ہر طرف دھواں ہی دھواں نظر آ رہا ہے۔