عدلیہ کو سیاسی معاملات میں فیصلے سنانے سے گریز کرنا چاہئے پرویز الہیٰ

عوام کا سمندر تبدیلی کے لئے سڑکوں پر نکل آیا ہے اور اب یہ سمندر کنٹینر کو بہا لے جائے گا، مرکزی رہنما مسلم لیگ (ق)


ویب ڈیسک August 15, 2014
عوام کا سمندر تبدیلی کے لئے سڑکوں پر نکل آیا ہے اور اب یہ سمندر کنٹینر کو بہا لے جائے گا، مرکزی رہنما مسلم لیگ (ق) فوٹو: ایکسپریس نیوز

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عدلیہ کو سیاسی معاملات میں فیصلے سنا کر اپنی عزت اور وقار پر آنچ آنے سے بچنا چاہئے۔


گجرات میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہا کہ عوام کا سمندر تبدیلی کے لئے سڑکوں پر نکل آیا ہے اور اب یہ سمندر کنٹینر کو بہا لے جائے گا۔ انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ جب عدلیہ کی بحالی کے لئے مارچ کیا گیا تو اس وقت کے چیف جسٹس اس کی قیادت کر رہے تھے اور میں وزیر اعلیٰ پنجاب تھا، آج اسی مارچ کی کامیابی کی وجہ سے عدالتیں آزادانہ فیصلے کر رہی ہیں لہٰذا عدلیہ کو چاہئے کہ وہ سیاسی معاملات میں فیصلے سنا کر اپنی عزت اور وقار پر آنچ نہ آنے دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں