خیبرایجنسی میں گاڑی میں دھماکے سے 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

دھماکے سے ہلاک ہونے والے چاروں افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، سیکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک August 15, 2014
ملزمان بارود کو باڑہ سے خیبر ایجنسی کے دوسرے علاقے میں منتقل کرنا چاہتے تھے، سیکیورٹی ذرائع فوٹو: فائل

تحصیل باڑہ کے علاقے سورڈھنڈ میں گاڑی میں دھماکے سے 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گرد خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ سے گاڑی میں بارودی مواد بھر کر اسے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے کہ سورڈھنڈ کے قریب گاڑی میں دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جن کی لاشیں قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے ہلاک ہونے والے چاروں افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، واقعے کے بعد علاقے کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں