امریکا گستاخانہ فلم بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرے صدرآصف زرداری

اے این پی کے سربراہ اسفند یارولی اور ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار بھی ملاقات میں شریک تھے۔


ویب ڈیسک September 24, 2012
اے این پی کے سربراہ اسفند یارولی اور ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار بھی ملاقات میں شریک تھے۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: صدرآصف زرداری نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گستاخانہ فلم بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔

امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن سے ملاقات میں صدرآصف زرداری نے کہا کہ گستاخانہ فلم کے حوالے سے پاکستان کے عوام میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہارکے نام پرکسی کوعالمی امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

صدر آصف زرداری نے امریکی وزیر خارجہ سے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں تک رسائی دی جانی چاہئے کیونکہ ہم امداد کے بجائے تجارت کو ترجیح دینا چاہتے ہیں۔

ملاقات میں صدر کے ہمراہ اے این پی کے سربراہ اسفند یارولی اورایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی موجود تھے جبکہ ہلیری کلنٹن کی معاونت امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اورافغانستان مارگ گراسمین نے کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |