48 سالہ معروف بھارتی اداکارہ نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

کئی بار محبت تلاش کی مگر پھر احساس ہوا بغیر ساتھی کے بھی پُرسکون ہوں، اداکارہ کا انکشاف


ویب ڈیسک January 24, 2026

معروف بھارتی اداکارہ دیویا دتہ نے اب تک شادی نہ کرنے اور سنگل رہنے کی وجوہات بتادیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خصوصی گفتگو کے دوران ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ کی اداکارہ نے اپنی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔ 

گزشتہ تین دہائیوں سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ 48 سالہ اداکارہ دیویا دتہ نے متعدد فلموں میں رومانوی کردار سمیت اہلیہ کے کردار بھی نبھائے لیکن حقیقی زندگی میں انہوں نے شادی سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم وہ ایک پیار دینے والے ، خیال رکھنے والے اور سمجھدار شخص کے ساتھ شراکت داری کے لیے اب بھی تیار ہیں۔ 

انٹریو کے دوران اب تک شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’یہ میں نے بہت غلطیاں کر کے سیکھا ہے اور مزید کہا کہ وہ محبت کی تلاش میں بھی رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کئی بار محبت تلاش کی، لیکن جب شادی یا شراکت داری کی بات آتی ہے تو اس کے لیے ایک دوسرے کی بھرپور نگہداشت اور درست شخص کے ساتھ ہونا بہت ضروری ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انہیں ایک ایسا شخص چاہیے جو ایک اداکار کی زندگی کو سمجھے، کیونکہ یہ زندگی ہائی پروفائل اور غیر متوقع ہوتی ہے، اسی لیے انہیں ایسا ساتھی چاہیے جو مضبوط ہو اور ان تمام باتوں کو قبول کر سکے۔

ادکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اچھے اور برے دونوں اوقات میں ساتھ دینا والا چاہیے، ایک دوسرے کی کامیابیوں کا جشن منانے والا اور باہمی طور پر ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی  کرنے والا ساتھی چاہیے لیکن بدقسمتی سے ماضی کے رشتوں میں ایسا نہیں ہو سکا۔

دیویا نے اعتراف کیا کہ ان کی ملاقات کچھ واقعی اچھے لوگوں سے ہوئی، لیکن وقت کے ساتھ انہیں احساس ہوا کہ وہ ان کے لیے موزوں نہیں تھے، بعد میں انہیں احساس ہوا کہ وہ بغیر کسی ساتھی کے بھی پُرسکون ہیں۔

مقبول خبریں