سری لنکا کے 320 رنز کے جواب میں آدھی پاکستانی ٹیم پویلین لوٹ گئی
پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد 58 اور اظہر علی 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
FAISALABAD:
پاکستان اور سری لنکا کے خلاف کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں میزبان ٹیم کے 320 رنز کے جواب میں پاکستان کے 5 کھلاڑی 140 رنر پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے سنہالی اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا کے 320 رنز کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 140 رنز بنا لئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد 58، اظہر علی 32، خرم منظور 23، یونس خان 13 جب کہ مصباح الحق 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہیراتھ نے 4 جب کہ دھمیکا پرساد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اسد شفیق اور سرفراز احمد وکٹ پر موجود ہیں۔
اس سے قبل دوسرے روز جب دوسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو لنکن ٹائیگرز اپنے روز کے اسکور میں 49 رنز کا اضافہ کر کے 320 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان سب سے کامیاب بالر رہے جنہوں نے 87 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ وہاب ریاض نے 3 اور سعید اجمل اور عبد الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔