تحریک انصاف اپنے مطالبات پر کسی بھی قسم کا مک مکا نہیں کرے گی جہانگیر ترین

آزادی مارچ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تحریک انصاف کے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے، رہنما تحریک انصاف


ویب ڈیسک August 15, 2014
آزادی مارچ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تحریک انصاف کے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے، رہنما تحریک انصاف فوٹو؛ این این آئی

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک آزادی مارچ اس وقت تک جاری رہے گا اس سلسلے میں ہم کوئی مک مکا نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے مارچ میں پتھراؤ کیا گیا اور اس سارے عمل میں مسلم لیگ (ن) کے ایک مقامی رہنما پومی بٹ کی شناخت بھی ہوچکی ہے۔ پولیس کی ذمہ داری تھی کہ واقعے کا مقدمہ درج کرتی اور پومی بٹ کو گرفتار کرتی لیکن ایسا نہیں کیا گیا، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے تمام رہنما کارکنوں کو پر امن رہنے کی تلقین کررہے ہیں مگر ان کے صبر کا پیمانہ لبریز بھی ہوسکتا ہے،اسلام آباد میں موجود ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں کارکنوں کو اشتعال دالنے کی کوشش کرکے وہ آگ سے کھلنے کی کوشش کررہے ہیں، اگر کوئی سانحہ ہوگیا تو اس ملک کے بادشاہ بنے بیٹھے لوگ ذمہ دار ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے مارچ پر تشدد کرنے سے یہ ثابت ہوگیا کہ شریف برادران اور مسلم لیگ (ن) کے فیصلہ ساز ملک میں تیسری قوت کو آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ اگر ایسا کچھ بھی ہوا تو اس کی پوری ذمہ داری شریف برادران اور مسلم لیگ (ن) پر ہوگی۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تحریک انصاف کے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے، مارچ کے شرکا وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے استعفے تک اسلام آباد میں بیٹھیں گے اور ہم کوئی مک مکا نہیں کریں گے۔،جب تک واضح طور پر غیر سیاسی حکومت اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن قائئم نہیں ہوتا ہمیں انتخابات بھی قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر سیاسی حکومت سے مراد ٹیکنو کریٹحکومت ہر گز نہیں ، ہم چاہتے ہیں نئی حکومت میں ایسے لوگ شامل ہوں جو سیاسی جماعتوں کی بندر بانٹ کے نتیجے میں نہ لائے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔