اگر آئین نہ رہا تو قوم کو دوبارہ اکٹھا کرنا مشکل ہوگا سراج الحق

موجودہ سیاسی بحران پر جماعت اسلامی نے حکومت کو اپنی تجاویز پیش کردیں


ویب ڈیسک August 15, 2014
لانگ مارچ اپنے مطالبات منوانے کا سیاسی طریقہ ہے، امیر جماعت اسلامی، فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے موجودہ سیاسی صورتحال پر حکومت کو اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین اور جمہوریت کو بچانا اہم ایشو ہے اگر آئین نہ رہا تو قوم کو دوبارہ اکٹھا کرنا مشکل ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے اپنی چار تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر اپنی مذاکراتی کمیٹیوں کا اعلان کرے،آئین کی روشنی میں تمام مسئلے کا حل نکالا جائے کیونکہ معاملات کے حل کا مذاکرات کے سوا کوئی چارہ نہیں، فریقین حکومت کے ساتھ فوری مذاکرات شروع کریں اور حکومت گوجرانوالہ جیسے واقعے کا دوبارہ نہ ہونا یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سیاستدان سیاسی مجاور بننے کی امید رکھے ہوئے ہیں جبکہ سیاستدان تماشائی بننے کے بجائے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ اپنے مطالبات منوانے کا سیاسی طریقہ ہے تاہم دونوں فریقین ایک دوسرے کو سنیں اور فوری ساتھ بیٹھ جائیں،موجودہ بحران کا سیاسی حل وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ آئین اور جمہوریت کو بچانا اہم ایشو ہے اگر آئین نہ رہا تو قوم کو دوبارہ اکٹھا کرنا مشکل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فریقین میں مذاکرات کے دوران کسی مطالبے پر اتفاق نہ ہوا تو اسے عوام کے سامنے لانا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔