بیٹے کی شادی پر مریم کے ساتھ تصویر کیوں نہیں؟ کیپٹن صفدر کا ردعمل آگیا

گر آپ کا دل کرتا ہے تو میں آج ہی جاکر سی ایم کے ہمراہ کھڑا ہونگا تصویر بھیج دوں گا،کیپٹن (ر) صفدر


ویب ڈیسک January 28, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا بیٹے جنید کی شادی میں اہلیہ کے ساتھ تصاویر نہ ہونے کے سوال پر ردعمل سامنے آگیا۔

گزشت دنوں کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی ہوئی جس کی تصاویر کئی روز تک سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔

تقریب سے سامنے آنے والی زیادہ تر تصاویر مریم نواز کی تھیں جن میں کیپٹن صفدر کی کم تصاویر دیکھی گئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ بیٹے کی شادی پر میاں بیوی کی ساتھ  تصویر نہیں جس کا کیپٹن صفدر نے اب جواب دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا 'اگر آپ کا دل کرتا ہے تو میں آج ہی جاکر سی ایم کے ہمراہ کھڑا ہونگا تصویر بھیج دوں گا'۔

صحافی کے سوال پر ان کا کہنا تھا 'تصویروں کی بات نہیں ہوتی، دل جُڑے ہونے چاہئیں، ہمارا دل بہت زیادہ جُڑا ہوا ہے، وہاں دھڑکتاہے تو پمپنگ یہاں ہوتی ہے، یہاں دھڑکتا ہے تو پمپنگ وہاں ہوتی ہے'۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ’جن لوگوں نے بیٹے کی شادی پر تنقید کی، میں ان کے لیے دعا کروں گا کہ اللہ ان کے گھر بھی خوشیاں لائے، میں ناقدین سمیت مبارکباد پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

مقبول خبریں