175 سے زائد بھارتی طلبا یوم آزادی کا ’’لڈو‘‘ کھاکر اسپتال جا پہنچے

مٹھائی کی دکان کے مالک، ملازمین اور اسکولوں کے پرنسپلز کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مقامی حکام


ویب ڈیسک August 15, 2014
مقامی انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔۔ فوٹو؛ فائل

بھارت میں جشن آزادی کی تقریب کے دوران زہریلے لڈو کھانے سے 175 سے زائد طالب علموں کی حالت غیر ہوگئی.


بھارتی میڈیا کے مطابق کان پور کے گاؤں مالو میں یوم آزادی کی تقریب کے دوران 4 سرکاری اسکولوں کے 175 سے طلبا کی لڈو کھا کر حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق اشوک نگر ایریا میں واقع حلوائی کی دکان کو سرکاری اسکولوں کی جانب سے 38 کلو لڈو کا آڈر دیا گیا تھا جس کے کھانے سے طلبا کی حالت غیر ہوئی جبکہ مقامی انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔


دوسری جانب فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دکان کے مالک ، سیلز مین، ملازمین اور چاروں اسکولوں کے پرنسپلز کو حراست میں لیتے ہوئے لڈو کے نمونے اور دیگر اشیا تحویل میں لے لیں جبکہ ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں