آئندہ عام انتخابات میں جماعت اسلامی سے اتحاد نہیں ہوگا فضل الرحمان

ایم ایم اے بحال ہے لیکن جماعت اسلامی اسے متحرک کرنے کے حق میں نہیں، مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک September 24, 2012
ایم ایم اے بحال ہے لیکن جماعت اسلامی اسے متحرک کرنے کے حق میں نہیں، مولانا فضل الرحمان فوٹو: پی پی آئی

KARACHI: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں جماعت اسلامی سے اتحاد نہیں ہوگا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن عتیق الرحمان کی جے یو آئی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ انتخابی اتحاد کے لیے جماعت اسلامی کے مطالبات غیرمعقول ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم ایم اے بحال ہے لیکن جماعت اسلامی اسے متحرک کرنے کے حق میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی یہ نہ سوچے کہ ان کے ساتھ انتخابی اتحاد ہوگا کیونکہ 10 سالوں میں 40 ہزارافراد کا جوخون بہایا گیا اس کا حساب کون دے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بیروزگاری، دہشت گردی، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں