آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکسز مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 58 رنز سے شکست دے دی۔
زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 252 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ویدانت تریویدی 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 3، محمد صیام نے 2، علی رضا، مومن قمر، احمد حسین اور علی حسین بلوچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم بھارت سے ہارنے کے ساتھ ورلڈ کپ سے بھی آوٹ ہوگئی پاکستانی ٹیم 253 رنز کے تعاقب میں 194 رنز پر آؤت ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے عثمان خان 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ حمزہ ظہور نے42 اور فرحان یوسف نے 38 رنز بنائے۔