سینما گھر جلائے جانے کی ذمہ دارصوبائی حکومت ہے سینما مالکان

یہ سب سوچےسمجھےمنصوبےکےتحت کیاگیا تھا، سینما مالکان


ویب ڈیسک September 24, 2012
سینما گھروں کے مالکان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبائی حکومت نے مطالبہ کے باوجود سینما گھروں کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی۔ فوٹو: اشرف میمن/ ایکسپریس

یوم عشق رسولﷺ منانے کے دن گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کےدوران جلائے گئے چھ سینما مالکان نے اپنے نقصان کاذمہ دارصوبائی حکومت کوقرار دے دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینما مالکان نے کہا کہ یہ سب سوچےسمجھےمنصوبےکےتحت کیاگیا تھا۔ سینمامالکان نے اس معاملے پر انکوائری کمیشن بنانےکا بھی مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ کمیشن کی رپورٹ صدر، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو پیش کی جائے۔

سینما مالکان نے کہا کہ انہوں نے متعدد بار صوبائی حکومت سے سینماؤں کے لئے سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا مگر صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں کوئی توجہ نہیں دی جس کےنتیجےمیں یہ نقصان ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |