زرمبادلہ ذخائر 765 کروڑ گھٹ کر 1426 ارب ڈالر رہ گئے

مرکزی بینک کے ذخائر8.77 کروڑ کم، کمرشل بینکوں کے 1.12 کروڑ ڈالر بڑھ گئے

ایک ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی مد میں 8 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

لاہور:
بیرونی قرضوں کی مد میں 8کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 7 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 34 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 14ارب 26 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق 8اگست کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 1کروڑ12لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5 ارب 6 کروڑ 49 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 7 کروڑ61 لاکھ ڈالر اور مرکزی بینک کے ذخائر 8کروڑ77 لاکھ ڈالر کی کمی سے 9 ارب 27 کروڑ 57 لاکھ ڈالر سے گر کر 9 ارب 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے، ایک ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی مد میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر سے8کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی جبکہ اس دوران کسی قسم کے نمایاں انفلوز کی آمد نہیں ہوئی۔
Load Next Story