ترقیاتی منصوبوں کیلیے رواں مالی سال اب تک 16 ارب روپے جاری

اٹامک انرجی کمیشن 9 ارب، اے جے کے بلاک 2 ارب، سیفران فاٹا کیلیے 3.4ارب فراہم کئے گئے


APP August 16, 2014
اٹامک انرجی کمیشن 9 ارب، اے جے کے بلاک 2 ارب، سیفران فاٹا کیلیے 3.4ارب فراہم کئے گئے۔ فوٹو: فائل

وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں کے لیے اب تک16.018 ارب روپے جاری کیے ہیں۔

یاد رہے کہ سال 2014-15 کے لیے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں کے لیے 525 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لیے 9 ارب 1کروڑ 56لاکھ روپے، کامرس ڈویژن کے لیے 7کروڑ 26 لاکھ روپے، فنانس ڈویژن کے لیے 1کروڑ 10 لاکھ روپے، داخلہ ڈویژن کے لیے 58 کروڑ 13 لاکھ روپے، نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈویژن کے لیے 14 کروڑ 80 لاکھ روپے، منصوبہ بندی و ترقیات ڈویژن کے لیے 1کروڑ 79 لاکھ روپے، اے جے کے بلاک کے لیے 2 ارب 9کروڑ روپے، سیفران فاٹا کے لیے 3 ارب 41کروڑ 6 لاکھ روپے، ایرا کیلیے 50 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔