آزادی مارچ میں شامل گاڑی کو حادثہ 2 افراد جاں بحق 13 زخمی

شکر پڑیاں کے قریب وین موڑ کاٹتے ہوئے سڑک پر پھسلن کے باعث الٹ گئی جبکہ زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا


ویب ڈیسک August 16, 2014
زخمیوں میں سے بیشتر کو ہاتھوں اور پاؤں میں فریکچر آئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، اسپتال ذرائع فوٹو؛ فائل

لاہور:

تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شامل ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق آزادی مارچ میں شریک پی ٹی آئی کارکنان کی ویگن تیز رفتاری کے باعث راولپنڈی کے علاقے شکرپڑیاں کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے سڑک پر پھسلن کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد مارچ میں شریک دیگر کارکنان نے زخمیوں اور لاشوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا جہاں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بیشتر کو ہاتھوں اور پاؤں میں فریکچر آئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


واضح رہے کہ تحریک انصاف کا آزادی مارچ 14 اگست کو لاہور سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوا تھا جس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے شریک ہیں جبکہ اسلام آباد میں بارش کے باعث کارکنان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |