بجلی کاٹنے پر دیہاتی مشتعل حیسکو دفتر پر حملہ توڑ پھوڑ

ایس ڈی او سمیت ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا، مقدمہ درج، نا دہندگان اور بجلی چوروں کیخلاف حیسکو ٹیموں کی۔۔۔


Numainda Express August 16, 2014
ایس ڈی او سمیت ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا، مقدمہ درج، نا دہندگان اور بجلی چوروں کیخلاف حیسکو ٹیموں کی کارروائیاں جاری . فوٹو: فائل

بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف حیسکو کی کاروائیاں جاری ، واجبات کی عدم ادائیگی پر گاؤں کی بجلی کاٹنے کرنے پر دیہاتی مشتعل، حیسکو دفتر پر حملہ، ایس ڈی او سمیت ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

حیسکو ترجمان کے مطابق خصوصی ریکوری ٹیموں نے نوابشاہ II- سب ڈویژن کے ایس ڈی او جان محمد بگٹی کی سربراہی میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر 48 گاؤں کی بجلی منقطع کردی اور 185 غیر قانونی کنکشن کاٹے جبکہ نادہندگان سے 16 لاکھ روپے وصول کیے گئے ۔

مزیدبرآں ایس ڈی او سعید آباد سب ڈویژن منیر پنہور نے واجبات کی عدم ادائیگی پر گاؤں امین لاکھو کی بجلی منقطع کر دیجس پر مشتعل ہوکر سید فدا شاہ ودیگر نے ایس ڈی او سعید آباد پر ان کے دفتر میں آکر حملہ کردیا اور ہاتھا پائی کی،حملہ آوروں نے دفتر میں توڑ پھوڑ اور فائرنگ بھی کی جس پر ایس ڈی او نے سید فدا شاہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ واضح رہے کہ حیسکو کے نجی صارفین ، وفاقی اور صوبائی اداروں 46 ارب 63 کروڑ 11 لاکھ کے واجبات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں